عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہمارا سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے،سید اظہر بخاری

جمعرات 25 جون 2020 17:34

اٹک ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہمارا سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے، عوام کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی، آج ہم اپنے ووٹروں کی مدد سے اقتدار میں بیٹھے ہیں، چیئرمین پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری کی مصروفیات کے پیشِ نظر ان کے فوکل پرسن سید خاور عباس بخاری اپنے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سید اظہر بخاری نے مرزا گاؤں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مرزا گاؤں کے معززین سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سید یاور عباس بخاری کے پی اے سید عمران بخاری، پی ٹی آئی کو آرڈینیٹر ملک حماد، شیخ ہنی، ملک سرفراز، فیاض بھٹی، سائیں ظفر علی، علی بھائی، عباس شاہ، مختار شاہ، شعیب، زوارشاہ، افضال جنجوعہ، باقر شاہ، ملک خالد اور مظفر بھی موجود تھے۔معززین علاقہ نے سید اظہر بخاری کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے علاقے میں آئے، ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل کو سنا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں