اٹک، وطن عزیز کی سالمیت کا دفاع کرنا ہم پر فرض ہے، ڈی پی او

پیر 29 جون 2020 23:13

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت کا دفاع کرنا ہم پر فرض ہے اور عرض پاک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا جو ذمہ ہم نے اٹھایا ہے اسے ہر حال میں نبھائیں گے اور وطن کی طرف اٹھنے والی ناپاک نظروں کو شکست خوردہ ہونے پر مجبور کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور ضلع بھر میں داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات افسران کو چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کے بارے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سالمیت کا دفاع کرنا ہم پر فرض ہے اور عرض پاک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا جو ذمہ ہم نے اٹھایا ہے اسے ہر حال میں نبھائیں گے اور وطن کی طرف اٹھنے والی ناپاک نظروں کو شکست خوردہ ہونے پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔پولیس اور عوام مل کر دہشت گردی جیسی عفریت کو شکست فاش دینے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں