اٹک، تین منشیات فروش گرفتار، 4کلو سے زائد برآمد

پیر 29 جون 2020 23:13

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں سرچ آپریشن،دوران سرچ آپریشن تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلو 700گرام برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

سرچ آپریشنز تھانہ صدر اٹک،تھانہ اٹک خورداور تھانہ بسال کے مختلف علاقہ جات میں کیے گئے۔یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے۔

(جاری ہے)

سر چ آپریشنز میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری اورایلیٹ فورس نے شرکت کی جس میں مکمل ایس او پیز کے تحت سرچنگ کی گئی۔سرچ آپریشنز تھانہ صدر اٹک کے علاقہ کامرہ جلال،تھانہ اٹک خورد کے علاقہ مانسہر اور تھانہ بسا ل کے علاقہ پنڈ سلطانی میں کیے گئے دوران سرچ آپریشن 61گھرانوں کو چیک کیا گیا اور 161افراد کی بائیو میٹرک ویریفیکشن کی گئی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ بسال کی ٹیم نے تین منشیات فروش، زینت علی سے 2250 گرام چرس،غلام حیدرسے 1350 گرام چرس اورکامران سجاد سے 1100گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں