اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 426 ہوگئی، ڈاکٹر آصف نیازی

پیر 29 جون 2020 23:13

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 426 ہوگئی ہے۔ 15افراد فوت ہو ئے۔213 افراد صحت یاب ہوئے۔18افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں149افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔7000 افراد کی سکریننگ کی گئی۔

(جاری ہے)

3419 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہی2686 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور307 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کی06مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 05 کی حالت بہتر اور 01 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 43 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہی.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 426 مثبت کیسز میں سے 15 اور ہسپتالوں سے باہر 28 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں