تھانہ فتح جنگ کی حدود میں مال مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں، ڈی پی او اٹک ،آرپی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 24 اگست 2020 21:23

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2020ء) تھانہ فتح جنگ کی حدود میں مال مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ڈی پی او اٹک ،آرپی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق محمد حیات ،محمد عرفان،محمد نثار ،ثاقب زمان ،عبدالمالک،یاسر محمود و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے مال مویشی چوری ہوئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں میں بنتی ہے نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں درخواستیں جمع ہیں اور گواہ بھی موجود ہے اس کے باوجود پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انھوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں مال مویشی پال کر بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ہمارے سالوں کی جمع پونجی ان چوروں نے لوٹ لی، متاثرہ افراد نے ڈی پی او اٹک اور آرپی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں