زندہ قومیں اپنے شہدا ء کو کبھی نہیں بھولتیں،ملک امین اسلم

ہماری مسلح افواج ہمہ وقت دشمن سے نبرد آزما ہو نے کے لیے تیار ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا خطاب

منگل 8 ستمبر 2020 22:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی بر ائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں اور ان کی لازوال قر بانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اسی سلسلہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کامرہ گائوں میںیوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں شجر کاری مہم شر وع کر تے ہوئے کیا تقریب میں بر یگیڈئیر محمد شاہد ،ائر کموڈور بابر ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ مہم 1965کے جنگ ہیروز جن میں میجر عزیز بھٹی شہید ،ایم ایم عالم اور دیگر شہدا کے نام ہیں ہماری مسلح افواج ہمہ وقت دشمن سے نبرد آزما ہو نے کے لیے تیار ہیں اور اس کی واضح مثال 27 فروری2019 کا واقعہ ہے آج شجر کاری مہم کے سلسلے میں غازی بر وتھہ پروجیکٹ پر پودے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس میں ہر خاص و عام کو حصہ لینا چاہیے اس مقام پر بہت جلد شہداء پارک بھی تعمیر کی جائے گا اورکر کٹ کے آٹھ گر ا ئو نڈز بنائے جائیں گے غازی بر وٹھہ کے مقام پر 5 ہزار اور شجر کاری کے حالیہ فیز میں12 لا کھ پودے لگائے جائیں گے اس سال شجر کاری مہم کے سلسلے میں ملک بھر میں 20 کر وڑ پودے لگائے جائیں گے اور بہت جلد یہ ہدف ایک ارب تک لے جایا جائے گا پاکستا ن موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پانچویں نمبر ہے اور اس ضمن میں اس کی عالمی درجہ بندی میں تبدیلی کے لیے کو ششیں جاری ہیں ملک میں 33.1 فیصد رقبے پر جنگلات ضروری ہیں جبکہ پاکستان میں صرف 5 فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فو رس کے جوانوں کو شامل کر کے عوام کے ساتھ شجر کاری مہم ملک بھر میں جاری ہے اس کے علا وہ تمام پودوں کی دیکھ بھال اور افزائش کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا معاون خصوصی نے کہا کہ اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے اس اہم موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم میں تعاون کر یں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بنایا جاسکے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں