فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،ایمان طاہر

منگل 8 ستمبر 2020 22:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس پرکٹ مرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ اور حضورﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے مسلمان کیلئے آقائے دوجہاں کی ناموس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و حرمت اور ناموس پر مسلمان سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے دل زخمی اور جذبات مجروح کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لوگ مشتعل ہیں اس بلا جواز گھٹیا حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا کر مغرب بھی امن سے نہیں بیٹھ سکے گا اس عمل سے دنیا میں قیام امن کو نقصان ہوگا لہٰذا ایسے اقدامات سے اجتناب لازم ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کسی بھی مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہے ہم کسی بھی مذہب اور عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہیں تو پھر مسلمانوں کے جذبات سے کیوں کھیلا جارہا ہے انبیائے کرام اور برگزیدہ ہستیوں کا احترام کیا جانا چاہیے اگر یہی روش جاری رہی تو وہ ممالک اور قوتیں جو اس گھناؤنے کھیل کا حصہ ہیں انہیں ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور ان ممالک کے خلاف مسلمانوں میں نفرت بڑھے گی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں