حمزہ شہباز کی بطور سیاسی انتقام گرفتاری پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے،مسلم لیگ(ن)

وزیر وں و مشیروں کی غیرشائستہ بیان بازی عوام سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں ،شیخ آفتاب، ملک سہیل و دیگر

منگل 8 ستمبر 2020 22:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی سیاسی انتقام کے طور پر گرفتاری پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے حکومت کو 2 سال ہو چکے ہیں 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے دعویدار وزیر اعظم عمران خان تاہم وفاقی کابینہ کے وزیروں ، مشیروں اور معاون خصوصی کی لمبی زبانوں اور غیر شائستہ اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو عوام سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور عوام یہ سوچتے ہیں کہ 22 سال کی کیا یہی جدوجہد ہے کہ وزراء کا بازاری انداز گفتگو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) اٹک محمد سلیم شہزاد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں اسیر رہنما مسلم لیگ ( ن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، سابق چیئرمین حاجی رفاقت علی ، سابق وائس چیئرمین ملک محمد نعیم ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ حضرو قاسم سیٹھ ، شیخ اجمل محمود ، بزرگ لیگی رہنما شیخ اشتیاق علی صدیقی ، شیخ نعمان سرور ، شیخ اظہر محمود ، ایم پی اے سردار افتخار احمد خان کی نمائندگی ان کے بھائی عابی خان نے کی سابق ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، طلال اشرف بٹ ، ضلعی صدر یوتھ رحمت خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر یوتھ اٹک وقار احمد ، سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ حماد فیض ، ضلعی سینئر نائب صدرو افتخار ڈار ، میر نوید اختر ، ضلعی جنرل سیکرٹری شمشاد خٹک ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی بھائی ، تحصیل جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان بولیانوال ، سٹی صدر اٹک شیخ محمود الہٰی ، سٹی جنرل سیکرٹری سفیر احمد اعوان ، سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عامر ، سٹی صدر حسن ابدال چوہدری اشفاق احمد ، سٹی نائب صدر ملک اعظم ، سٹی جنرل سیکرٹری حسن ابدال تیمور ساجد خان ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان ، بلال آرائیں ، محمد ارشد بیگ المعروف کاکا بیگ ، سابق کونسلران بلدیہ اٹک شیخ عارف محمود ، شیخ ظہور الٰہی ، شیخ خالد محمود خالدی ، طارق ولیم سمیت لیگی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اس دقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے 22 کروڑ عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ دو وقت کی روٹی بن چکا ہے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں عوام کی بڑی تعداد قوت خرید اور جیب میں پیسے نہ ہونے پر جم غفیر کی صورت میں روزانہ بجلی اور سوئی گیس کے دفاتر کے باہر بلوں کی قسطیں کرانے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں قائد محمد نواز شریف نے وطن عزیز کا جو ہرا بھرا چمن انہیں سونپا تھا ان کی نا عاقبت اندیش پالیسیوں کے سبب اجاڑ کر ریگستان میں تبدیل کر دیا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں