اٹک، لاکھوں روپے کی جعلی و غیر قانونی زرعی ادویات برآمد

بدھ 9 ستمبر 2020 00:02

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) ٹاسک فورس پنجاب کاجعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 1لاکھ 94 ہزار سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)اٹک میڈم شگفتہ نے ٹیم کے ہمراہ دومیل ڈیلر فہد الرحمان فہد سیڈ سٹور پہ چھاپہ مار بھاری مقدار میں زائد معیاد اور جعلی ادویات برآمد کرکے تھانہ بسال اٹک میں مقدمہ درج کرواکر مال مسروقہ حوالہ پولیس کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈم شگفتہ نے کہا کہ جعلی اور زائد المیعاد ادویات کے استعمال سے نہ فصلوں کی صرف پیداوار کم ہوتی ہے بلکہ حاصل شدہ اجناس مضرِ صحت بھی ہوتی ہیں، محکمہ زراعت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور جعلی اور زائد المیعاد ادویات کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں، کسانوں کو بھی چاہیے کہ وہ تھوڑی سی رقم بچانے کے چکر میں اپنی فصلوں کا نقصان کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کسان کو ادویات کے سلسلے میں کوئی شکایت ہے تو وہ فوری ہمارے دفتر سے رابطہ کرے تا کہ اس کی شکایت کا ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں