اٹک، عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے واک کا اہتمام

بدھ 9 ستمبر 2020 00:03

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے محکمہ لٹریسی اٹک نے واک کا اہتمام کیا جس میں چوہدری عبدا لما جد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اٹک، ڈاکٹر جا وید اقبال اعوان چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی اٹک،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ) ایلیمنٹری، چیئرپرسن سیو دی یوتھ آرگنائزیشن شیر یں اسلم و لٹریسی سٹاف ٹیچرز اور طلبہ اور طا لبات نے بھر پو ر شرکت کی۔

اس مو قع پر لٹریسی آفس میں شجر کا ری مہم کے تحت اے ڈی سی جی چوہدری عبدالما جد اور شیریں اسلم نے پو دے لگائے۔ اس کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا جو لٹریسی آفس سے کچہر ی چوک تک کی گئی۔ واک کے اختتام پر شر کاء اپنے خیا لا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع اٹک کے تمام آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیم کے زیو ر سے آراستہ کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 335نان فارمل سکولز خدما ت انجام دے رہے ہیں۔

جن میں زیر تعلیم بچوں کے تعداد 9532ہی․ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے عوامی سطح پر شعور و آگاہی ناگریز ہے اور محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اس حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لارہا ہے۔ دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر اس مقام پر پہنچے ہیں۔اور پاکستان بھی اس راستے پر گامزن ہے۔یونیسکو نی1966 ء میں باقاعدہ عالمی یوم خواندگی کو 8ستمبر کو منانے کا اعلان کیا اور اسی لیے ہر سال کی طرح آج بھی پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد دُنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں