پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،ملک امین اسلم

گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرواؤنگا خجو نواحی آبادیاں اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں اُنکے لیئے بھی بھرپور کوشش ہو گی ،معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی

اتوار 13 ستمبر 2020 15:25

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے 1974 کے آئین کے مطابق جس علاقے میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوں گے اُسکے 5 کلو میٹر کے علاقے کے اندر گیس فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہے اس تناظر میں وزیراعظم کو خطوط لکھے اور قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 56 کے لوگوں کے حقوق کے لیئے آواز بلند کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے این اے 56 کے 25 دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی گھیب اورغریب وال میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک عطاء محمد خان کھنڈا،ملک شمشیر اسلم،ملک اکبر خان تنولی،ملک ثمین خان غریبوال،یوسف خٹک، ملک ریاض الدین اعوان، ملک نوید حسین جنڈ،ملک ہارون رمضان جنڈ، کامران خاکی ،عظمت علی آف ناڑہ کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ا۔

نھوں نے کہا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے نمائندگان کا انتخاب کریں جو علاقے کی محرومیوں خیال رکھیں ناکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر اپنی مفاد پرستی کی سیاست چمکائیں جس بندے کو حلقہ این اے 56 نے 60 ہزار کی لیڈ دیکر جتایا اُسی نے پہلے یہ سیٹ چھوڑ کر اس حلقے کی عوام کو دھوکہ دیا اور پھر وعدہ خلافی کرکے وزیراعظم عمران خان سے بھی بیوفائی کی جس کی وجہ سے دوسال سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ایسے غداروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انھوںنے کہا کہ میں آپکا منتخب نمائندہ نہیں لیکن آپکی محرومیوں کا احساس کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے خطیر گرانٹ لایا ہوںعوام نے جس کو اپنا نمائندہ منتخب کیا اس نے ضمنی الیکشن میں پارٹی سے غداری کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت اور سپورٹ کر کے اسے کامیاب کروایاعوام ایسے لیڈروں کا احتساب کرئے جو اپنے مفاد کیلئے عوام کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انشااللہ وعدہ کرتا ہوں کہ گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرواؤنگا اور جو نواحی آبادیاں اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں اُنکے لیئے بھی بھرپور کوشش ہو گی فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کا سروے جاری ہے اسکی تعمیر کے لیئے بھی جلد پیشرفت سامنے آئے گی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں