ص*اٹک ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال 5 مسلح افراد کا بیوہ کے گھر پر حملہ

ئ* کلاشنکوف پسٹل اور بندوق سے اندھا دھند فائرنگ پٹرول ڈال کر پورے گھر کو آگ لگا دی

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال 5 مسلح افراد کا بیوہ کے گھر پر حملہ کلاشنکوف پسٹل اور بندوق سے اندھا دھند فائرنگ پٹرول ڈال کر پورے گھر کو آگ لگا دی ، آگ سے تین لاکھ روپے اورگھر کاسامان جل کر خاکستر ، چھریوں کے وار سے بیوہ کا جواں سال بیٹا شدید زخمی ، تھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس کو بیوہ نسرین اختر نے بتایا کہ میرا شوہر قمر علی 5 سال قبل فوت ہو چکا ہے میرے تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں 8 سے 9 روز قبل ہم نے میرے شوہر کے وراثتی مکان جس میں رہائش پذیر ہیں کو سید ظہیر عباس اور سید ضمیر حسین شاہ کو 4 لاکھ میں فروخت کیا جس کا ہمارے گھر پر دھاوا بولنے والے ادریس عباس اور سید ریاض شاہ وغیرہ کو رنج تھا کیوں کہ یہ بغیر پیسوں کے بدمعاشی کے زور پر ہتھیانہ چاہتے ہیں ان کے خلاف جنڈ ، پنڈی گھیب اور تھانہ بسال میں قماربازی ، شراب ، غل غپاڑہ سمیت دیگر سنگین مقدمات کی متعدد ایف آئی آرز موجود ہیں رات تقریباً 8 بجے ادریس عباس مسلح پسٹل فضل عباس ، مسلح بندوق کلاشنکوف نما ریاض شاہ ، مسلح رائفل 12 بورحیدر علی ہمراہ 2 بوتل پیٹرول اور سید ]ابن عباس مسلح پسٹل معہ مسلح چھری نما خنجر نے ہمارے رہائشی گھر 180 سال کے لگ بھگ زیر قبضہ قمر علی کے دادا پردادا میں چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی میرے کپڑے پھاڑے میری جوان بیٹیوں اور بہو کو گھسیٹا اور زد وکوب کیا ، میرے بیٹوں پر ساتھ لائے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ شروع کر دی جن کے نشانات ہمارے گھر میں موجود ہیں میرے جواں سال بیٹے زاہد اقبال کو چھریوں اور لاتوں مکوں کے پے در پے وار کر کے مضروب کردیا اسی دوران ابن عباس اور دیگر نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں گھر میں مکان کے فروخت سے ملنے والی رقم 3 لاکھ روپے ، ضروری دستاویزات ، بچوں کی تعلیمی اسناد ، نکاح نامہ وغیرہ ، سلے ان سلے کپڑے بچیوں کے جہیز کا سامان بستر وغیرہ سمیت سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور میرے مرحوم شوہر قمر علی کے نام پر لگا ہوا بجلی کا میٹر بھی جل گیا پولیس نے بیوہ کے گھر پر دھاوا بولنے والے مسلح افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ایس ایچ او تھانہ بسال عبدالرشید نے بیوہ کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانے تک پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں