سابق ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ایڈ یشنل آئی جی، جنوبی پنجاب تعینا ت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:59

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب نے سابق ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کو ایڈ یشنل آئی جی، جنوبی پنجاب تعینا ت کر دیا ہے۔قبل ازیں وہ ایڈ یشنل آئی جی ،پنجاب ہائی وے پٹرول کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کاشمار پولیس سروس آف پاکستان کے انتہائی ایماندار ،محنتی اور قابل تر ین افسران میں ہوتا ہے۔ بطور ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل قلع قمع کیا اور علاقے کے عوام کو پر سکون اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کیا۔ اٹک کے سیاسی ،سماجی اور دیگر حلقوں نے ان کی نئی تعیناتی پر مسرت اور نیک خو اہشات کا اظہار کیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں