اٹک، تیز رفتار بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:11

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) موٹر وے براہمہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق موٹروے براہمہ انٹرچینج کے قریب پشاور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوراً موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اورایک عورت شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو بچے، تین خواتین اورایک مرد شامل ہیں، حادثہ کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122کے عملہ کے ساتھ مل کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال اور پمزاسلام آباد منتقل کیا حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیاڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمدبھی موقع پرپہنچ گئے اور امدادی کاروا ئیوں کی نگرانی کی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں