موجودہ حکمران سوا دو سالوں میں اس ملک و قوم کے ساتھ جو کر چکے ہیں انتہائی قابل تشویش ہے،شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:16

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ ملک آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس امانت کو مضبوط اور خوشحال بنا کر اگلی نسلوں کو دینے کے بجائے موجودہ حکمران تو سوا دو سالوں میں اس ملک و قوم کے ساتھ جو کر چکے ہیں وہ انتہائی قابل تشویش ہے اس وقت تک موجودہ حکومت بیرونی و اندرونی جو قرضے لے چکی ہے اس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی جنہیں دیکھ کر اس ملک کے مستقبل کے حوالے سے دل دہل جاتا ہی.

یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر بنایا ہے اس وطن عزیز کو دفاعی و معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے اور قوم کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں کے لئے ہم نے بھی اپنا خون پسینہ اس لئے نہیں بہایا کہ نااہل اور نالائق لوگوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہو کر اس تہس نہس کر دے یقیناً ایسے حالات پر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے سفر پر رواں دواں ملک تیزی سے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا تھا پوری قوم سکون کی زندگی گزار رہی تھی کہ اچانک تبدیلی کا نعرہ بلند ہوا اور اس دل کش نعرے نے لوگوں کو اپنے بہکاوے میں پھنسا لیا لیکن آج سوا دو سالوں میں ہی لوگ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں.

مہنگائی کا طوفان جس تیزی سے ملک میں تباہی مچاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے یہ خوفناک مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو گا بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ, ادویات جن کی قیمتیں پہلے چار سو گنا اور اب پھر دو سو ساٹھ گنا اضافے نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے لیکن تعجب اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی ان مسائل پر کوئی توجہ ہی نہیں ہے انہیں ان مسائل سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ نواز شریف نے کیا کہہ دیا, مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری نے کیا بیان دے دیا ہی.

خدارا اس ملک کی حالت زار پر رحم کھائیں اور اس کو مضبوط بنائیں اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا ماضی میں بھی بے شمار حکومتیں آئیں اور چلی گئی اس لئے اپنی توجہ مسائل کی طرف مبذول کریں. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اقتدار ختم ہونے سے چار پانچ ماہ قبل ہی ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے بہت سارے کام روک گئے تھے اور ان پر عوام کا کروڑوں روپے خرچہ ہونے کے باوجود منصوبے التواء کا شکار ہیں.

سوئی گیس کے تمام منصوبوں میں کام کے آغاز سے قبل اس منصوبہ کی پوری رقم ادا کی جاتی ہے تب کام کا آغاز ہوتا ہے ہم نے سنجوال سے،کوا،پنڈا،دورداد،سقہ آباد،ڈھیری لگال،ڈھیری چوہان،ڈھیری کوٹ،رومیاں،بھوئی گاڑ،جہاں آباد،ٹانڈہ،بھلڑ جوگی و مضافات میں سوئی گیس کے منصوبوں پر کام شروع کردیا تھا لیکن پھر پابندی کے باعث مکمل نہیں ہو سکا اور پھر تبدیلی کا شکار ہو کر وہ سارے کام التواء میں چلے گئے ہیں اس پر میں متعدد مرتبہ درخواستیں بھی دیں اور عدالت عظمیٰ اور عدلت عالیہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ جمع ہونے کے باوجود اس کو استعمال نہیں کیا جا رہا اور ان منصوبوں کو موخر کیا جا رہا ہے لہذا اس پر ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے�

(جاری ہے)

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں