ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر جوان قتل

پیر 12 اکتوبر 2020 23:23

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : محلہ شیڈ میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کرنے پر جوان کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیڈ مسجد کے قریب ڈاکووں نے موبائل چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر جوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں 26 سالہ آیت اللہ ولد امان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں