اٹک میں مواصلات کا نظام بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں،سید یاور عباس بخاری

بدھ 4 نومبر 2020 19:03

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) چیئرمین پبلک اکا ئونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ اٹک میں مواصلات کا نظام بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک خصوصی بیان میں کیا۔ چیئر مین پی اے سی نے کہا کہ تحصیل اٹک کی تین مصروف شاہرائوں کی تعمیر و مر مت کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں جی ٹی روڈ سے کامرہ براستہ مدروٹہ،زیارت اور ٹھیکریاں،جس کی لمبائی 5.4 کلو میٹر ہے اور اس پر 52.855 ملین روپے لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ زمزمہ چوک سے سنجوال بیرئیر ،لمبائی 3.50 کلو میٹر اورلاگت 32.749 ملین اورستارچوک سے اسلام لائنز ،لمبائی 2.20 کلو میٹر اورلاگت23.065 ملین ہے۔تینوں شاہرا ئوں کی مر مت پر مجموعی طور پر 108.669 لاگت آئے گی۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ یہ تینوں شاہرائیں خستہ حالی کا شکا ر تھیں اور ان کی مر مت سے عوام کو سفر کے دوران بہتر سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں