پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 14 نومبر 2020 19:50

اٹک۔14نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14نومبر2020ء) :پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 30 نومبر سے04 دسمبرتک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ کے قر یب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں