وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پ عوامی مسائل کا مکمل اداراک رکھتے ہوئے ان کے حل کے لیے کو شاں ہیں، صوبائی وزیر مال

ہفتہ 14 نومبر 2020 19:51

اٹک۔14نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14نومبر2020ء) :صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوامی مسائل کا مکمل اداراک رکھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے کو شاں ہیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار سہولت بازار حضرو کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبیں،چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان رہنما پی ٹی آئی عمران خان حضروی،پی ایس ٹو قاضی احمد اکبر خان شہزاد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

ملک محمدانور نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوراس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔حکومت کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اوراس لہر کو قابو میں لانے کی کو ششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اور وفاقی سطع پر روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لیاجارہا ہے اور بہت جلد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لا یا جائے گا۔

ضلع بھر میں عوام کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیں،جہاں پر اشیائے ضروریہ ارزاں نر خوں پر دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر نے سہولت بازار میں لگے مختلف سٹالز کا دورہ کیا،قیمتوں کا جائزہ لیا اور ان کے اعلیٰ معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نہ کر نے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے کو شاں ہیں۔

سہولت بازار حضرو میں ریڑھی بانوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔چینی کی ترسیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کر شنگ سیزن شر وع ہو چکا ہے اور اس کے بعد چینی وافر مقدار میں عوام کو دستیاب ہوگی اور اس ضمن میں منفی عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔اراضی ریکارڈ سنٹر حضرو کے مسائل حل کیے جائیں گے۔اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیوں کے جلسوں کے حوالے سے بات کر تے ہوئے ملک محمد انور نے کہا ان جماعتوں کا کو ئی قومی ایجنڈا نہیں اور یہ عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر مال نے اراضی ریکارڈ سنٹر حضرو اور پاکستان تحر یک انصاف کے تحصیل آفس کابھی دور کیا۔ تحصیل آفس کے دورے کے دوران سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی حاجی اشفاق خان اور تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جاوید خان بھی موجود تھے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں