اٹک، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون تدریسی عملہ میں کورونا کے دو کیسز، ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں

منگل 17 نومبر 2020 21:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2020ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون تدریسی عملہ میں کورونا کے دو کیس مثبت آنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں دو ہزار سے زائد طالبات اور دیگر عملہ کی زندگیاں خطرے میں کئی روز گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے نہ تو سکول میں سپرے کرایا نہ ہی طالبات کے ٹیسٹ کئے گئے والدین صورت حال سے سخت پریشان وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیں اور طالبات کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے وائرس کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ والدین بلا خوف وخطر اپنے بچوں کو تعلیمی ادارے میں بھیج سکیں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں