کھیلوں سے معا شرے میں نکھار پید اہو تا ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات نومبر 19:09

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء): ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کھیلوں سے معا شرے میں نکھار پید اہو تا ہے اور صحت مند سر گر میوں کی وجہ سے چست معاشرہ وجود پاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل کو نسل سٹیڈیم اٹک میں 400،800 اور 1500 میٹر دوڑ،لا نگ جمپ،ہائی جمپ،شاٹ پٹ اور جیولن تھرو کے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ان مقا بلوں میں ضلع بھر کے کھلا ڑیوں نے شر کت کی۔کامیاب ہونے والے کھلاڑ یوں میں ڈی سی اٹک نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments