سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت وروشنی کا وہ مینا رہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے،صوبائی وزیر مال ملک محمدانور

پیر 23 نومبر 2020 17:48

اٹک۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :صوبائی وزیر مال ملک محمدانور نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینا رہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار تحصیل کونسل اٹک میں سیر ت النبی ﷺ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان، پیر سعاد ت علی شاہ چورا شر یف، انیس غفوری دریا شر یف،پیر فیضان شاہ،صاحبزادہ احتشام،علامہ حامد رضا،ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد صدیقی،مولانا رفا قت علی حقانی، علما و مشائخ اکرام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے شرکا ءنے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیا ﷺ کی سیرت پاک ہمارے لیے اسوہ حسنہ قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کا باعث بنی جو انسانیت سے دور تھے۔چیئر مین پی اے سی سید یاور عباس بخاری نے کہاکہ حضرت محمد ﷺ کی سیر ت مبارکہ آج بھی اس پڑھے لکھے،علم و آگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد و ہدایت کے متالشیوں کے لیے تسکین و تمانیت قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بجھاتی ہے۔

حضور اکرم ﷺ کی سیرت پاک کی جامعیت کا یہ پہلو کس قدر تاب ناک ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سیرت پاک نے لاکھوں انسانوں کو تربیت کے خزانے سے نوازا۔ا س عظیم ترقی کے دور میں حضور پاکﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ وہ دبستان علم ہے کہ چشمہ کائنات نے اس سے بڑھ کر منبع علوم ۱ور مصدر فنون نہیں دیکھا۔صوبائی وزیر مال ملک محمدانور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ﷺ کے فیضان کی جامیعت مسلم امر ہے۔

آپﷺ کے خزانوں سے بیک وقت قانون دان،خطیب،ادیب،مفسر،محدث،مورخ ا ور نا جانے کتنے افراد نے اپنی لب تشنگیوں کا سامان پارہے ہیں۔امام الانبیا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں،لکھی جارہی ہیں اور لکھی جائیں گی۔یہ بھی حضور ﷺ کی سیر ت کا اعجاز ہے کہ اگر دنیا بھر کے مصلحین،سلاطین،امرائ،اغیار اور ناجانے کتنے انسانوں کی سوانح عمریاں اکھٹی کی جائے تو بھی حضور اکرم ﷺ کی سوانح ہائے حیات ان سب پر بھاری ہونگی۔کانفرنس میں علما و مشائخ نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کی شان میں تقاریر کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں