حالیہ پولیو مہم میں عوام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 30 نومبر 2020 17:44

اٹک۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30نومبر2020ء) :ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حالیہ پولیو مہم میں عوام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں مستقل معذوری سے بچائیں۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار اٹک اور حضرومیں پولیو مہم کے دورے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پولیو ایک خطر ناک مر ض ہے اور اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے تمام حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔دور ے کے دوران انہوں نے مختلف رومنگ ٹیموں سے ملاقات کی اور ان کی کار کر دگی کے بابت سوالات کیے۔ڈی سی اٹک نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم میں اپنی خدمات عبادت سمجھ کر سر انجام دیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں