میڈیا معاشرے کا اہم ستون ،غیر جانبدار میڈیا ہی کسی بھی ریاست میں بسنے والے لوگوں کے لئے اطلاع کی فراہم کا مستند ذریعہ ہوتا ہے، شیخ آفتاب احمد

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ عوامی رائے کا احترام ہے نئے الیکشن کے ذریعے عوام کو ہی یہ اختیار دیا جائے تاکہ وہ بہتر نمائندوں کا انتخاب کر سکیں جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آکر ان کے دکھوں کا مداوا کریں،سینئیر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب

بدھ 16 دسمبر 2020 19:37

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے اور غیر جانبدار میڈیا ہی کسی بھی ریاست میں بسنے والے لوگوں کے لئے اطلاع کی فراہم کا مستند ذریعہ ہوتا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ پاکستان میں اس وقت میڈیا اپنی غیر جانبداری کھو چکا ہے اس کے پیچھے جو بھی مصلحت ہے اس کی ایک اپنی حقیقت ہے پر ظلم و جبر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا بھی ایک جہاد ہے میڈیا کی غیر جانبداری اتنی واضح ہو کہ جو خبر نشر ہو لوگ اس پر مکمل اعتماد سے یقین کریں کسی خبر کی صداقت پر ابہام پیدا نا ہو لاہور جلسے کے حوالے سے جس طرح ملکی میڈیا نے جانبدار کا مظاہرہ کیا ہے وہ اس اہم ملکی ستون پر کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے میں نے لاہور کے سڑکوں پر اپنی آنکھوں سے وہ مناظر دیکھے اور جس وقت وہاں جلسہ شروع تھا تب بھی میں نے جلسہ گاہ کے گردونواح میں چکر لگا کر جائزہ لیا اور عوام تا حد نگاہ سمندر دیکھا لیکن جب ٹی وی چینلز پر دیکھا تو سو فیصد برعکس تصویر کشی کی گئی پھر جب عالمی میڈیا میں حقائق نشر ہوئے تو لوگوں کے ذہن میں ملکی میڈیا سے متعلق کئی سوالات اٹھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پی ڈی ایم کی یہ تحریک اقتدار کے حصول کیلئے نہیں بلکہ عوامی رائے کے احترام کے لئے شروع کی گئی ہے عوامی رائے کو کچل کر جب نالائق و نااہل لوگوں کو ملک و قوم پر مسلط کیا گیا تو اس کا انجام پوری دنیا دیکھ رہی ہے جو ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا تھا آج اسی ملک کا گروتھ ریٹ منفی پر آ گیا ہے غربت،مہنگائی، بے روزگاری کے ہاتھوں لوگوں مر رہے ہیں کیا یہ وہ سب حقائق نہیں ہیں جن کو میڈیا پر نشر ہونا چاہیے اس لئے کہ میڈیا حکومت کا آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور مظلوم عوام کی فریاد کو حکمرانوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں.

مریم نواز جو پی ڈی ایم کی اس تحریک میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ایک خاتون ہونے کے ناطے جس طرح وہ میاں نواز شریف کی بیماری کے باعث لندن میں قیام, میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جیل میں ہونے کے باوجود ملک بھر میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کرتی نظر آتی ہیں وہ عوامی امیدوں کا محور و مرکز ہیں. دنیا کی تاریخ دیکھ لیں جب بھی کوئی ظلم و جبر حکمران آیا اور اس نے ناحق لوگوں کو پابند سلاسل کیا, عوام پر اپنے ظالمانہ فیصلوں کی بدولت ظلم کیا پھر اقتدار اعلیٰ کا ملک و مختار اللہ تعالیٰ نے اس کو دنیا کے لئے نشان عبرت بنایا اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا سدا بادشاہی صرف اللہ تعالٰی کی ہی.

اس وقت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ عوامی رائے کا احترام ہے اور نئے الیکشن کے ذریعے عوام کو ہی یہ اختیار دیا جائے تاکہ وہ اپنے لئے بہتر نمائندوں کا انتخاب کر سکیں جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آکر ان کے دکھوں کا مداوا کریں�

(جاری ہے)

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں