اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے محکمہ کھیل لسبیلہ کے زیر اہتمام ‘‘ ساکران میں قائد ڈے اسپورٹس فیسٹیول‘‘کا انعقاد

اتوار 27 دسمبر 2020 19:30

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2020ء) اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے محکمہ کھیل لسبیلہ کے زیر اہتمام ‘‘ ساکران میں قائد ڈے اسپورٹس فیسٹیول‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں سائیکل ریس، جمناسٹک،کراٹے کے مقابلے کیے گئے۔ سائیکل ریس سائیکل ماموں ہوٹل سے ساکران روڈ ٹی سی ایف اسکول تک کی گئی جبکہ کراٹے اور جمناسٹک کے مظاہرے اٹک سیمنٹ کی حدود سبزہ زار میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے سائیکل ریس میں جابرحنیف نے پہلی پوزیشن حاصل کی. واسو نے کراٹے کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ، ڈی ایس پی پولیس حب سرکل حسن رضا، تنویر عالم ملک، خمیسہ خان، حاجی انور قلندرانی اور حاجی عبدالغنی واہورہ اور علاقے کے عمائدین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ لسبیلہ اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اٹک سیمنٹ انتظامیہ اور یونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اٹک سیمنٹ انتظامیہ اور یونین اسپورٹس کے میدان میں ہر جگہ اپنی خدمات پیش کرنے پر پیش پیش رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں