اٹک سیمنٹ پا کستان لمیٹڈ نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کو کتے کے کا ٹنے پر لگنے والی اینٹی ربیز ویکسین اور شوگر کے مریضو ں کیلئے انسولین اودیا ت فر اہم کر دیں

بدھ جنوری 23:59

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) اٹک سیمنٹ پا کستان لمیٹڈ نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کو کتے کے کا ٹنے پر لگنے والی اینٹی ربیز ویکسین اور شوگر کے مریضو ں کے لئے انسولین اودیا ت فر اہم کر دیں ، تفصیلا ت کے مطابق اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے سوشل ایکشن پروگرام کے تحت محکمہ صحت ڈسڑکٹ لسبیلہ کے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر آصف شاہوانی کو فیکٹری منیجر کیپٹن (ر )تنویر عالم ملک نے اسسٹنٹ کمشنر آ فس حب میں 570,000 روپے مالیت کی کتے کے کاٹنے پر لگنے والی اینٹی ربیز ویکسین اور شوگر کے مریضوں کے لئے انسولین ادویات حوالے کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ (ر ) محمد احمد ظہیر، ایم ایس جام غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتال حب ڈاکٹر عبد الغنی ، اٹک سیمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر رحمت اللہ مینگل ، ڈاکٹر نا ظر بلو چ ، اسسٹنٹ اے سی آفس شیر محمد اورحب کے صحا فی محمد الیاس کمبو ہ ، دیدار علی رونجھو ،محمد نواز بلوچ ، رائو اصغر ،محمد سلیم برفت، عاشق بلو چ ،لعل محمد برفت سمیت دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیپٹن(ر)تنویر عالم ملک نے کہاکہ اٹک سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے اس سے پہلے بھی جام غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتال کی انتظامیہ کو عوام کے فلاح وبہبود کیلئے مدد کی ہے اور آئندہ بھی اسطرح کے فلاحی کام جاری رکھے گی آ خر میں اسسٹنٹ کمشنر حب نے اٹک سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اٹک سیمنٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ لسبیلہ کی عوام کیلئے ایک نیک شگون ہے خاص کر کتے کاٹنے کی اینٹی ربیز ادویات کی فراہمی کیونکہ اس سے پہلے پورے ضلع لسبیلہ کی کسی بھی ہسپتال میں ہمارے پاس کوئی ادویات موجود نہیں تھی اور یہاں کے غریب عوام بڑی مشکل سے اپنے پیاروں کو کراچی لے جاتے اور مریض ہسپتال پہنچتے پہنچتے کافی متاثر ہوجاتا اب ہمارے ڈاکٹرز ضلع کے تمام ہسپتالوں میں اسطرح کی کیسزز نمٹا سکے گے

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments