ٓاٹک،موجودہ ظالم حکومت نے ہمیں دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا،نور محمد اعوان

منگل 26 جنوری 2021 23:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) موجودہ ظالم حکومت نے ہمیں دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ان خیالات کا اظہار ڈویژنل وائس چیئرمین آل پاکستان گرینڈ الائنس ایمپلائز نور محمد اعوان نے مہنگائی کے خلاف سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کا آغاز بلدیہ ہال اٹک سے ہوا اس موقع پر ضلعی چیئرمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحاد گروپ شیخ عنایت احمد صدیقی ، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین ، صدر لیبر یونین ملک امداد حسین اعوان ، ملک نجب اقبال ، ملک علی حنیف ، محمد اسامہ ، فوکل پرسن محمد عدیل ، ڈسیبل پرسن ملک ظہور الہٰی ، طاہر محمود مودی ، ملک عبدالستار ، ملک افضال احمد ، احمد خان ، ملک امجد علی ، ملک امتیاز ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، ضلعی سینئر نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس اٹک جاوید خان ، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، وائس چیئرمین ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، حر عباس اور دیگر موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کی ہدایت میں 10 فروری بروز بدھ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ملک گیر ملازمین کی ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے پیش نظر ہمارے بچے بھوک کی شدت سے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں