ئ*مہنگائی اور بے روزگاری نے حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کا پول کھول دیا ،مفتی تاج الدین

اتوار 21 فروری 2021 21:45

پ*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2021ء) مہنگائی اور بے روزگاری نے حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کا پول کھول دیا اب عوام بھی سمجھ چکی ہے جس کا اندازہ ضمنی الیکشن میں قوم نے پی ٹی آء کے امیدواروں کو مکمل طور پر مسترد کر نے سے ہوا اگر اس وقت اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو ملک جس رفتار سے پیچھے جارہاہے پھر اس کو سنبھالنا مشکل ہوگا ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک سابقہ امیدوار پی پی 3مفتی تاج الدین ربانی نے ایک اخباری بیان میں کیا ہیانہوں نے کہا کہ عوام نے مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کو بہت بڑی اکثریت سے ووٹ دے کر حکومت سے اظہارِ نفرت کیا اب وقت آگیا ہے کہ 72سالہ احساس محرومی کو دور کیا جائے جن حکمرانوں کواس لیے چور کہا گیاکہ سال میں ایک دفعہ اشیاء خوردونوش مہنگے کیے جاتے تھے اب تو ہر ھفتے میں قوم پر مہنگائی کے بم گرائے جاتے ہیںاور اس چوری اور سینہ زوری کے تین سال پورے ہونے والے ہیں مفتی تاج الدین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سینٹ الیکشن کیلئے جن امیدواروں کونامزد کیا ہے اس میں ملک وملت کے مفاد کے بجائے دھری شہریت کے حامل بیرونی ایجنڈے کے تکمیل کے ضامن افراد کو ٹکٹ دیکر ایک دفعہ پھر مولانا فضل الرحمن کے خدشات درست قرار دیے کہ یہ حکومت بیرونی ایجنڈے کے تکمیل کے لیے مسلط کی گئی ہیانہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں حکومت نے پھر ایک دفعہ دھاندلی میں بدترین مثال قائم این اے 45 کرم میں ہر پولنگ سے جیتنے والے جے یوآئی کے امیدوار کو رات 3بجے ہرایا گیا اور این اے 75کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو یرغمال بناکر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی اور ووٹ چوری کرنے کی عادت سے مجبور حکمرانوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کردی کہ 2018کے الیکشن جعلی اور دھاندلی زدہ تھا

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں