پاکستان وزیراعظم عمران خان کی بااعتماد قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے ،ملک امین اسلم

منگل 9 مارچ 2021 20:28

پاکستان وزیراعظم عمران خان کی بااعتماد قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے ،ملک امین اسلم
خضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) وزیر اعظم پاکستان کے معا ون خصوصی برائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم عمر ان خان کی بااعتماد اور متحر ک قیادت میں تر قی کی منز لیں طے کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کی تمام مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔وہ پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجودتھی۔ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر نے کہا کہ تحصیل اٹک کے ان علا قوں کے لیے 02 ارب روپے کے سوئی گیس کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جس سے پچاس ہزار سے زائد آبادی مستفید ہو سکے گی۔دونوں رہنما ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے سے سر شار ہو کر موجودہ مشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے اور موجودہ اعشاریے اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا گیا ہے اور اس تر قی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ ضلع بھر میں صاف پانی کے فلٹر یشن پلا نٹس لگائے جارہے ہیں،تعلیمی ادارے اپ گر یڈ کیے جارہے ہیں اور نئے تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی جارہی ہے اور ان سب کی وجہ سے ہمار ے ضلع میں ترقی کے روشن باب کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت پر بھر پور یقین رکھتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب معاشی لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے تر قی یافتہ تر ین مما لک میں ہو گا اور اسے ایشیاکا ٹائیگر کہا جائے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں