بلدیہ اٹک کے گیٹ پر لگے تالے توڑنے پر چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، سابق چیئرمین شیخ شاہد محمود شاہدی سمیت 9 افراد نامزد، مقدمہ درج

منگل 30 مارچ 2021 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر سے بلدیہ اٹک کے گیٹ پر لگے تالے توڑنے پر چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شاہد محمود شاہدی سمیت 9 نامزد اور 50/60 افراد کے خلاف 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق انفورس منٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک اورنگزیب نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شاہد محمود شاہدی ، کونسلران محمد عارف شیخ ، طارق ولیم مسیح ، شیخ ظہور الہٰی ، میاں شاہنواز شانی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ عواد صفدر ، محمد اعجاز جھارا نے دیگر 50/60 افراد کے ہمراہ گیٹ پھلانگ کر اندر آ کر جہاں میں اور گیٹ کیپر حیدر عباس ملازم حسین شاہ موجود تھے ہتھوڑے اور لوہے کے اوزار سے تالے توڑے اور ایڈمنسٹریٹر کی تختی اتار کر پھینک دی اور انہوں نے دفتر ایڈمنسٹریٹر کے اندر سے سرکاری کاغذات اٹھا کر پھاڑ دیئے اور تمام سرکاری ملازمین کے سرکاری افعال میں مداخلت کی ، جان کا خوف دلا کر سخت زیادتی کی ہے پولیس نے زیر دفعہ 427,186,506,148,149,189 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شکردرہ گائوں سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی محمد ندیم کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں