اٹک، زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ قتل درج

منگل 30 مارچ 2021 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ قتل درج تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار علی گیلانی نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ انہیں صبح ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ ثاقب عباسی نے اطلاع دی کہ رات کو مقدمہ زیر دفعہ 401,398,353,324,279,186 ت پ جو 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا جس کی تفتیش ایس ایچ او خود کر رہے تھے کہ یاسر شاہ ولد امیر حیدر شاہ ساکن فتح جنگ کو اہل علاقہ کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس کو اہل علاقہ نے دوران گرفتاری ذدوکوب کیا جسے گرفتار کر کے تھانہ لا رہے تھے کہ اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی اس اطلاع پر وہ ریڈر ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود پرائیویٹ گاڑی پر ڈھرنال چوکی پر پہنچے جہاں دوران دریافت پایا گیا کہ ملزم یاسر شاہ کو گرفتار کر کے ایس ایچ او ثاقب عباسی ، کانسٹیبلان رشید احمد ، فتح عالم ، محمد سجاد نے تفتیش عمل میں لائی دوران تفتیش پولیس کی حراست میں یاسر شاہ کی موت واقع ہوئی ہے اس کی لاش ایس ایچ او نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک بھجوائی ان کی تفتیش کے دوران یاسر شاہ کی موت بحراست پولیس واقع ہوئی ہے جنہوں نے ارتکاب جرم 302/34 کیا ہے پولیس نے ایس ایچ او سمیت چاروں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی تفتیش انچارج ایچ آئی یو سرکل فتح جنگ سب انسپکٹر محمد عرفان کر رہے ہیں

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments