اٹک، رشتہ کے تنازعہ پر 2 سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل اور سگے بھائی کو زخمی کر دیا ، مقدمہ درج

منگل مارچ 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) رشتہ کے تنازعہ پر 2 سگے بھائیوں نے اپنے ہونے والے بہنوئی کو قتل اور سگے بھائی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا ، مقدمہ قتل درج تفصیلات کے مطابق 74 سالہ محمد اکرم ولد بہادر خان ساکن اکھوڑی نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ اقبال خان سکنہ اکھوڑی کی دکان پر کام کرتا ہے اس کے دو بیٹے ہیں جن میں سے اپنے 27 سالہ بیٹے صباحت اکرم کے رشتہ کیلئے اقبال مرحوم سکنہ ڈھوک فتح بالمقابل ٹیکنیکل کالج اٹک کی بیٹی کیلئے گئے اس رشتہ پر مرحوم کی بیوہ اور بیٹے زاہد اقبال نے آمادگی ظاہر کی جبکہ زاہد اقبال کے دوسرے بھائیوں شاہد اقبال اور شہزاد اقبال نے مخالفت کی تاہم ہم نے پھر بھی رشتہ کیلئے کوشش جاری رکھی چند روز قبل ان دونوں بھائیوں نے میرے بیٹے صباحت اکرم کو دھمکی دی کہ اس رشتہ سے باز رہو ورنہ انجام برا ہو گا زاہد اقبال کی وساطت سے رشتہ کی بات چلائی جس پر دونوں بھائیوں نے ہمیں اپنے گھر ڈھوک فتح بلوایا اور میں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ذاتی کار میں اقبال مرحوم گھر پہنچا تو زاہد اقبال نے گھر کے باہر گلی میں ہمارے ساتھ سلام دعا کی تو دونوں بھائی مسلح چھری آ گئے اور میرے صباحت اکرم اور اپنے بھائی زاہد اقبال کو للکارا کہ آج رشتہ کا قصہ ہی ختم کر دیتے ہیں شاہد اقبال نے میرے بیٹے صباحت اکرم پر چھری سے وار کیا جس پر وہ گر پڑا اور شہزاد اقبال نے اپنے بھائی زاہد اقبال کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا دونوں بھائی بھاگ گئے اور ہم دونوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے ہسپتال لا رہے تھے کہ میرا بیٹا صباحت اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا وجہ عناد رشتہ کا تنازعہ ہے پولیس نے زیر دفعہ 302,324,34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جاں بحق ہونے والے صباحت اکرم کو اکھوڑی میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments