ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 1606 ہو گئی

منگل 30 مارچ 2021 23:12

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹرکاشف حسین کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 1606 ہو گئی ہے اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 1606 مثبت کیسز میں سے 30 ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 13 اور ہسپتالوں سے باہر 51 کنفرم افراد فوت ہوئے کروناوائرس کے 94 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے 1305 افراد صحت یاب ہوئے گھروں میں 269 افراد قر نطینہ میں ہیں 31828 افراد کی سکریننگ کی گئی 28130 افراد میں کرونا وائرس کا شبہ ہے 26391 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 133 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کرونا وائرس کے 9 مریض داخل ہیں جن میں 3 کی حالت بہتر جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹرکاشف حسین نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments