نادرن یونیورسٹی نوشہرہ کے کنٹرول امتحانات محمد عبدالمالک کرونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے

اتوار اپریل 13:15

اٹک کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) نادرن یونیورسٹی نوشہرہ کے کنٹرول امتحانات محمد عبدالمالک کرونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ عبدالمالک کو یونیورسٹی میں کھانا کھانے کے دوران سردی لگ کر بخار ہو گیا جنہیں طبی امداد کیلئے نوشہرہ ہسپتال پہنچایا گیا جن کے ٹیسٹ کے بعد کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی تیسری لہر کا اثر اتنا شدید تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر صحت مند محمد عبدالمالک جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ عبدالمالک کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ سے تھا جنہیں محکمہ صحت اور پولیس کی موجودگی میں جنڈ میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، عوام سے گزارش ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت شدید ہے جس سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments