ض*شکردرہ کی عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ،ہماری سیاست بھی خدمت کی،ملک امین اسلم

ٰ اٹک کوچار نئی یونیورسٹیاں مل رہی ہیںجس سے یہ علاقہ اعلی ٰتعلیم کا مرکزبن جائے گا،معاون خصوصی

اتوار 11 اپریل 2021 20:25

kاٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ شکردرہ کی عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور ہماری سیاست بھی خدمت کی ہے یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہنے والاہے شکردرہ کے لوگ غریب ضرور ہیں لیکن وفادار ہیںاس میں کوئی شک نہیں جو لوگ فروعون بن کر سیاست کر رہے ہیں ان کی سیاست شیشے کی طرح لوگوں کے سامنے آگئی ہے کہ دھوکے باز اور فروعون کون ہے اللہ کے فضل و کرم سے ہم میں فروعونیت نہیں ہے ،ہم عاجزی کی سیاست کرتے ہیںاور سچائی کی سیاست کرتے ہیں یہ اچھا ہوا کہ آپ لوگ فروعونیت اور دھوکے کی سیاست دیکھ آئے ہیں یہ بات انھوں نے شکردرہ میں علی اصغر پٹواری اور ان کے بھائی چیئرمین زمرد خان کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ دھوکے باز سیاست دان لولی پاپ بہت اچھا دیتے ہیں بندہ یہ سمجھتے ہے کہ سب اچھا ہے اللہ کے فضل سے علی اصغر سچے آڈمی ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ملکر چلیں گے ایک سال قبل یہ میرے پاس آئے تھے کہ ہمیں ہسپتال بنا کر دیں اور زمین میں خود دوں گا پھر انھوں نے بتایا کہ یہ زمین رفائے عامہ کی نکل آئی ہے میں نے صوبائی حکومت سے کہاہے کہ وہ موقع پر جاکر اس زمین کا جائزہ لیں اگر وہ زمین آپکی ہے تو آپکو ضرور ملے گی کسی کو آپکے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بی ایچ یو بھی بنے گا شکردرہ میں دو پلانٹ صاف پانی کے لگائے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ جو موذی مرض میں مبتلا ہیں اس سے ان کا چھٹکارا مل سکے تاکہ ہمارے بچے صاف پانی ملے اور ان کو اچھی صحت ملے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کیلئے کام کر رہا ہے اسے سیاست کاکوئی شوق نہیںاس نے کوئی رقم لوٹ کر باہر نہیں لیجانی ہے اور عوام کی خاطر سیاست کر رہا ہے وہ جو پروگرام شروع کر رہے ہیں وہ سب کے لئے ہے ہیلتھ انشورنس کارڈ ہر شخص کو ملے گاآپ جس ہسپتال میں لیکر جائیں گے تو دس لاکھ تک آپکا علاج مفت ہوگا یہ انشااللہ اس سال2021ء میں شروع ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ اٹک کوچار نئی یونیورسٹیاں مل رہی ہیںاعلی تعلیم کا مرکزبن جائے گایہاں ہی ہمارے بچوں کو نوکریاں ملیں گی ہم یہ بھی کوشش کر رہے ہیںانڈسٹریل زو ن اٹک میںلیکر آئیں تاکہ آپکے مسائل آپکی دیلیز پر حل ہوں سوئی گیس بھی عوام کو دے رہے ہیں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں آپکی گیس لگ رہی ہے انھوں نے کہا کہ چار ارب روپے گیس کے منصوبے حلقہ این ای55/56 میں جاری ہیں اور 40دیہات کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے اضافی آبادیوں کو بھی گیس بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا محبت اور سچائی کا رشتہ قائم ہوا ہے جسکو ہم قائم رکھیں گے علی اصغر پٹواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میجر طاہر اور شیخ آفتاب سے وفا کی لیکن ہمیں دونوں مقامات سے ذلیل کیا گیا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا اگر انھوں نے میرے کوئی کام کئے ہیں تو میں نے بھی انھیں ووٹیں دلوائی ہیں معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ان کے ساتھیوں کے شکردرہ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments