بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،چودھری عادل علی خان

بدھ مئی 17:18

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2021ء) چیئر مین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیاا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلے میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments