سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان فائرنگ سے شدید زخمی، ہسپتال منتقل

بدھ 7 جولائی 2021 23:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اٹک پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پر حملہ کیا گیا، وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان اٹک پولیس کیمطابق ملک شاہان جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ڈی پی او اٹک کے مطابق سابق ایم پی اے پر حملے کے ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملک شاہان کو اٹک میں ابتدائی طبی امداد دے کر راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں