اٹک کے علاقہ حضرو میں چکدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

ہفتہ 10 جولائی 2021 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2021ء) اٹک کے علاقہ حضرو میں چکدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا پولیس نے اس حوالے سے پنجاب پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کی خصوصی ٹیم آج اٹک جائیگی جہاں پر تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرینگے واضح رہے کہ ہفتے کے دن دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد نامی نوجوان کو اٹک پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس بھی لیاتھا اس سے قبل اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے بھی تشدد کے ذریعے دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کیاتھا جس کا بھی صوبائی حکومت نے نوٹس لیاتھا پولیس ذرائع کے مطابق آر پی او روالپنڈی کی جانب سے اب تک ہونے والے پیش رفت سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیاگیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں