شایان ملک کے قاتل کو قرار واقعی سزا دیکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ، نیئر حسین بخاری

جب کشمیرمیں کمپئین کے دوران وفاقی وزرا پیسے دیں گے اورانتظامیہ کواستعمال کریں گے تو انتخابات کو ہم شفاف نہیں سمجھیں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 13 جولائی 2021 23:59

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی شایان ملک کے قاتل کو قرار واقعی سزا دیکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ،میں بلاول ہاؤس شین باغ اٹک آصف علی زرداری اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پوری پارٹی کی طرف سے بھی ملک شاہان مرحوم کے ورثا سے تعزیت کرنے یہاں آیاہوں،پیلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین کاقتل قابل افسوس ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیرمین سینٹ اور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئربخاری شین باغ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ ملک حاکمین خاندان پیپلز پارٹی کی شان اور پہچان ہے ،میڈیا کے سوالات کے جواب میں نیر بخاری نے کہا کہ خطرات ہمارے دروازے پر دستک دے رہے ہیں کسی قسم کی پیش بندی نہی کی گئی اب بھی حکمرانوں کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیلز پارٹی کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ خطے اور افغانستان کی حساس صورت حال کا تقاضا ہے کہ حکومت کو پارلیمان کااجلاس بلاکر منتخب نمائندگان کو آن بورڈ لیناچاہیے، حکومت کو عوامی نمائندگان کے مرکز کے زریعے خارجہ پالیسی پروضاحت کرنی چاہئے،آنے والے دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان پرکیااثرات پڑیں گے۔نیئربخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ۔

نیر بخاری نے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن میں ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کو قبل از وقت دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں سرکاری اور حکومتی وسائل کا استعمال الیکشن قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے نیر بخاری نے کہا کہ جب کشمیرمیں کمپئین کے دوران وفاقی وزرا پیسے دیں گے اورانتظامیہ کواستعمال کریں گے توان انتخابات کو ہم شفاف نہیں سمجھیں گے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیرکیالیکشن آزاداورشفاف ہونے چاہئیے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئربخاری نے میڈیا سوال پر کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی تھی پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ایکشن پلان اور 26نکات کی پابند اور کاربند ہے جس اتحادمیں پیپلزپارٹی اورایاین پی نہ ہووہ دیگرجماعتوں کااتحادتوہوسکتاہے پی ڈی ایم نہیں ہوسکتا اس موقع پرملک شاہان خان مرحوم کے ورثا خاندان کے افراد اورپیپلز پارٹی کے ضلعی شہری عہدیداران بھی موجود تھے نیر بخاری نے ملک شاہان خان مرحوم کی بلندی درجات اور ورثا کے صبر کی دعا کی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں