اٹک‘ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی چھٹی برسی شادی خان میں منائی گئی

شجاع خانزادہ نے ملکی دفاع کیلئے جو قربانی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، ان کی یادمیں ہر دن جیتا اور ہر دن مرتا ہوں

پیر 16 اگست 2021 23:13

حضرو/اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2021ء) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی چھٹی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ تحصیل حضرو کے گاؤں شادی خان میں منائی گئی برسی کی مرکزی تقریب رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے اپنے ڈیرہ( جائے حادثہ) پر منعقد کی جہاں پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا، شہید کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ نے اپنے ساتھیوں نزاکت خان، پی ایس ملک انصار ، الیاس خان شاہڈھیر، نزاکت حسین، سرفراز ڈار ، خاور ڈار، یاسر زمان، ملک عمران اعوان، ملک جمیل، حاجی احسان خان، علی اصغر غورغشتی، ملک رفیق آرائیں، سعید آرائیں، ممتاز فرید خان، ملک سعید اعوان اور دیگر سیاسی عمائدین و اہل شادی خان کے ہمراہ شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور دیگر شہدائے شادی خان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے شہید شجاع خانزادہ کے صاحبزادے ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ یہی دن اور یہی وقت تھا جب ہمارے لیڈر کو شہید کر دیا گیا آج 6برس ہوگئے، ملک کی خاطر میرے والد نے قربانی دی ، جہاں جس علاقہ میں بھی جاتا ہوں ان کی یادیں موجود ہیں اور میں ہر دن جیتا اور ہر دن مرتا ہوں مگر مجھے یقین ہے انکی شہادت ضرور رنگ لائے گی، اس ملک کے دفاع کیلئے میرے والد کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے جو قربانی اور شہادت دی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت سے جہاں ملک اور صوبہ پنجاب کو نقصان ہوا ہے وہیں میرے علاقہ چھچھ کی تعمیر و ترقی رک گئی ہے ، شجاع خانزادہ کی سوچ اور ویژن کو ہم نہیں پہنچ سکتے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں