فورتھ پلر انٹرنیشنل کی تنطیم سازی، ملک اصغر علی ضلعی صدر، نثار علی خان سیکرٹری جنرل مقرر

پیر 30 اگست 2021 15:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2021ء) فورتھ پلر انٹرنیشنل کے مرکزی صدر فاروق مرزا کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل مظہر اقبال کے ملک گیر تنظیمی دوروں کے نتیجے میں مقامی صحافیوں میں اپنے حقوق سے متعلق اگاہی پیدا ہونے لگی ہے، ملک کے دیگر اضلاع کی طرح اٹک میں بھی تنظیم سازی کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں مشاورت کے بعد فورتھ پلر انٹرنیشنل ضلع اٹک کے لئے چیف ایڈیٹر  ملک اصغر علی کو صدر جبکہ ڈسٹرکٹ رپورٹر اے پی پی نثار علی خان کو سیکرٹری جنرل مقرر کردیا، ضلعی صدر و سیکرٹری جنرل کو باقی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لانے کا اختیار بھی دے دیا گیا جبکہ ضلعی تنظیم اٹک کی تمام تحصیلوں میں بھی تین ماہ کے اندر تنظیم سازی کا عمل مکمل کرے گی،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فاروق مرزا نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے صحافی اور انکی فلاح و بہبود فورتھ پلر انٹرنیشنل کا اصل مقصد ہے، اپنے وسائل سے ابتک 4 کروڑ روپے تک کا امدادی پیکچ صحافیوں میں تقسیم کرچکے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ صحافیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اٹک کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر صلاحیتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لیے کورسز کروائے جائیں گے جبکہ صحافیوں کو مفت میڈیکل سہولیات فراہمی کے لیے بھی کام کررہے ہیں، سیکرٹری جنرل مظہر اقبال نے کہا کہ فورتھ پلر ایک فیملی کی طرح ہے، اٹک کے صحافی اب تنہا نہیں رہیں گے، پہلی بار کوئی تنظیم دور دراز علاقوں کے صحافیوں کے مسائل سننے خود چل کر انکے پاس جارہی ہے، ہر مشکل میں اپنی صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہونگے،معروف صحافی طاہر محمود اعوان نے خطاب میں کہا کہ جس طرح اٹک ضلع کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا اسی طرح یہاں کے صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی،اٹک وسائل سے مالا مال ہنرمند اور محنت کش لوگوں کی دھرتی ہے، قدرتی معدنیات کے باوجود اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر کچھ خرچ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی تنویر اعوان نے بتایا اٹک کی تحصیل جنڈ میں تین آئل فیلڈز ہیں تاہم روزانہ کروڑوں روپے کے ریوینیو کے باوجود جنڈ کے گائوں دیہات بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں،صحافیوں کے لیے فورتھ پلر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اٹک کے نامور صحافی نثار علی خان نے کہا خبر لگانے پر یہاں کی مافیا صحافیوں کی دشمن بن جاتی ہے، صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آرز کرائی جاتی ہیں لیکن کسی صورت سچ اور حق بات لکھنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملک اصغر علی نے کہا کہ اٹک کے صحافیوں کو متحد کرنا مقصد ہے، کوئی بھی مشکل ہو صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں