وزیر اعظم عمران خان کی پوری ٹیم دن رات عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، قاضی احمد اکبر

منگل 31 اگست 2021 15:05

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک وقوم کو مہنگائی کی دلدل سے نکال کر جلد تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کریگی ، وزیر اعظم عمران خان کی پوری ٹیم دن رات عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے،  حلقہ پی پی 2کے مسائل کے حل کیلئے میرے ڈیرہ اور دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،  چھچھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس سے چھچھ کے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی آ ئی ہے،  ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں عوام کو بہتر صحت کی سہولیات میسر آ رہی ہیں،  سول ہسپتال حضرو میں جلد ٹراما سنٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا جس سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہونگی اور چھچھ کے عوام کو راولپنڈی اور دیگر بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی بجائے انکو صحت کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر ہی میسر آئیں گی ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب بھر کے عوام کو صحت،تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،  سابقہ حکومتوں نے منصوبوں پر کم اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر منصوبے شروع کر کے کمیشن لینے کیلئے ہی لگے رہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل جو ں کے توں پڑے رہے جس کی وجہ سے آج بھی عوام مسائل کا شکار ہیں۔


اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں