حضرو میں پناہ گزین افغانی نمک حرام نکلا، سزا اور ملک بدری کا مطالبہ

پاکستان کا کھا کر پاکستان کے خلاف بولنے والے کو اہلیان نرتوپہ نے کان پکڑوا کر معافی منگوالی، آئندہ پاکستان کی توہین نہ کرنے کا عہد افغانیوں کو فی الفور ملک بدر کیا جائے، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، آئندہ زبان کھینچ لیں گے، نثار علی خان اور عوام کا سخت غم و غصے کا اظہار

بدھ 1 ستمبر 2021 22:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) تحصیل حضرو کے گاؤں نرتوپہ میں پناہ گزین انور خان نامی افغان باشندہ نمک حرام نکلا، پاکستان کا کھا کر پاکستان کے خلاف بولنے لگا،سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف توہین و نفرت آمیز گفتگو کے بعد اہلیان نرتوپہ نے کان پکڑوا کر معافی منگوالی ، آئندہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کرنے کا عہد، حضرو کے معروف صحافی نثار علی خان کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تین ویڈیوز میں سے پہلی ویڈیومیں افغان باشندے انور خان ولد حوا خان کی پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور قابل نفرت آڈیو سنائی جا رہی ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں اہلیان نرتوپہ اس سے معافی منگوا رہے ہیں جس میں وہ ناصرف توبہ کرتا ہے بلکہ آئندہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کرنے کا بھی عہد کرتا ہے تاہم اس کے باوجود اہلیان چھچھ میں خاصا غم و غصہ پایا جاتا ہے ، عوام الناس سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانیوں کو فی الفور ملک بدر کیا جائے کیونکہ ایک تو یہ پاکستان کا کھا کر پاکستان کو ہی برا کہتے ہیں دوسرا یہ چوری ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں جن کے خلاف فوری ایکشن لینا ضروری ٹھہر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے نثار علی خان نے بتایا کہ مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لے لیا ہے ۔ آئندہ کسی کو بھی پاکستان کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے زبان کھینچ کر ہتھیلی پر رکھ دیں گی

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں