عوامی مسا ئل کاحل پہلی تر جیح ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 2 ستمبر 2021 21:37

حضرو۔2ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہےکہ عوامی مسا ئل کاحل ان کی پہلی تر جیح ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل حضرو میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اٹک نےعوامی مساٸل غور سے سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب باقاعدگی سے ضلع بھر کی تحصیلوں کے دورے کررہے ہیں اور وہاں کھلی کچہری منعقد کر کے عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔جن مساٸل کے حل کی ہدایات دی جارہی ہیں،ان کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے اوراگلے دورے پر ان مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ حکام سے باز پرس بھی کی جاۓ گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں