اٹک،کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کا ڈی سی آفس میں قائم گڈ گورننس سیل کا معائنہ

جمعہ 10 ستمبر 2021 16:10

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے ڈی سی آفس میں قائم گڈ گورننس سیل کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہریار عارف خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرضیہ سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نے کمشنر راولپنڈی کو گڈ گورننس سیل کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع اٹک کی تاریخ میں انتظامی معاملات کی کڑی نگرانی کے لیے گڈ گورننس سیل  پہلی مرتبہ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر متعلقہ افسران روزانہ اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہیں۔ اس سیل کے ذریعے عوامی مشکلات کی نشاندہی اور ان کو حل کرنے کے سلسلے میں بھی مدد ملی ہے۔ ضلعی افسران نے کمشنر راولپنڈی کو اپنے محکموں کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے گڈ گورننس سیل کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسے ایک اچھی کاوش قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے ذریعے عوامی مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں