عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، میجر (ر) طاہر صادق

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:40

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں مختلف عوامی امور کے سلسلے میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  صوبائی وزیر مال کرنل (ر) ملک محمد انور،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان، وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے نمائندے ملک اعجاز،ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ، ڈی پی او اٹک کے نمائندے  اے ایس پی جو اد اسحاق ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی، سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف عوامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام افسران نے شرکا ء کو اپنے محکموں کے متعلق بریفنگ دی۔مختلف عوامی مسائل اور ان کے سد باب کے لیے تجاویز اور ہدایات دی گئی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ان سکیموں میں تعلیم، صحت، سڑکوں کی بحالی و مرمت،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور دیگر عوامی اور فلاحی منصوبے شامل تھے۔ مجموعی طورپر 1174ترقیاتی سکیموں پر 20957ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے۔ میرٹ کی عمل داری یقینی بنائی جائے۔ ترقیاتی سکیموں کو بروقت اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments