صوبائی وزیر سماجی بہبود کا محکمہ زکوٰة کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرانے کیلئے اقدامات کا اعلان

سید یاور عباس بخاری سے محکمہ زکوٰة ضلع اٹک کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملاقات ، مسائل سے آگاہی پر صوبائی وزیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

پیر 20 ستمبر 2021 23:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود، بیت المال و ممبر پنجاب زکوٰة کونسل سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰة میں عرصہ دراز سے کنٹریکٹ پرکام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرانے کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، وہ محکمہ زکوٰة کے کنٹریکٹ ملازمین کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ان سے ملاقات کی ،صوبائی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں محکمہ زکوٰةضلع اٹک کے کنٹریکٹ ملازمین احتشام الحق، سید قلب عباس،محمد عابد، اظہر حیات، دلدار احمد،حافظ سجاد اعوان، حافظ امیر زل، آصف خٹک، حافظ امانت شامل تھے، اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل اٹک کے صدر چوہدری عابد اور نثار علی خان بھی موجود تھے، محکمہ زکوٰة کے ملازمین نے صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کو بتایا کہ 30سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دیگر مراعات دی گئی ہیں جس پر صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے ملازمین کو یقین دلایا کہ محکمہ زکوٰة کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ریگولر کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں