حکومت عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،ملک امین اسلم

جمعہ 15 اکتوبر 2021 18:47

حضرو۔15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) :وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مدر اینڈ چاٸلڈ کٸیر ہسپتال اٹک کے دورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ،سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محسن اشرف،ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال ڈاکٹر سید عرفان رضا ملک اعجاز آف سیدن ،ڈاکٹر جاوید خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جاٸزہ لیا۔متعلقہ افسران نے ایک اجلاس کے دوران ملک امین اسلم کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا گیا کہ یہ اہم ہسپتال تقریباً 75کنال اراضی پر تعمیر ہوگا جس پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آۓ ئےگی اور یہ 300 بستروں پر مشتمل ہوگا اور مسقبل قریب میں مکمل ہو جائےۓ گا۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ مدر اینڈ چاٸ ئلڈ ہسپتال کا قیام موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے اٹک کی عوام کو بے مثال فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments