نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی یافتہ ،امن و سلامتی کا گہوار ہ بنایا جاسکتا ہے، صوبائی وزیرملک محمد انور

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیرمال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم آنحضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ۖکے امتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، ہمیں آقا ۖ کی تعلیمات پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ،سپریٹنڈنٹ جیل فرخ رشید اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ ملک محمد انور نے کہا کہ نبی اکرم ۖکی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے تمام اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کے تحت حل کر یں اور امن کی فضا کو عام کریں، انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے آپۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم   ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی یافتہ اورامن و سلامتی کا گہوار ہ بنایا جاسکتا ہے، اسلام نے دنیا کوہم آہنگی، صبروبرداشت،احترام انسانیت اورافہام وتفہیم کا درس د یا ہے اور یہ اصول عالمی امن کی بنیاد ہیں۔ملک محمد انور نے کہا کہ حضور  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے ہمیشہ عفو و درگزر اورمفاہمت سے کام لیااور رواداری وبرداشت کا درس دیا۔

آنحضرت ۖ کے احکامات پر عمل کر کے اس دنیا اور آخرت میں ہم حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم ۖ  کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگیوں میں شامل کرکے ایک مثالی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ،سپریٹنڈنٹ جیل فرخ رشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور گلہائے عقیدت پیش کرنے والے حضرات میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments