شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء)ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے رات گئے گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک اور اگلے دن ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کی مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی مختلف طبی سہولیات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے مختلف سوالات کئے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہاکہ تمام  شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف آپریشنل امور کا جائزہ بھی لیا،اس دورن انہوں نے ہسپتال میں موجود لیبارٹریز کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ہسپتالوں کا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ متعلقہ افسران بھی  موجود تھےـ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں